کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان نے 15 واں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023 اسلام آباد جیت لیا۔

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان نے 15 واں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023 جیت لیا۔ گرین شرٹس نے فائنل میں فلسطین کو 3-11 رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز اور ایشین چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فقیر حسین نے 3، ارسلان جمشید، محمد حسین اور فضل خان نے 2-2 جبکہ شہزاد احمد اور محمد یونس نے ایک ایک رن بنایا۔ فلسطین کی جانب سے ابراہیم شلابی، رمیز یاسین اور یونس حلیم نے ایک ایک رن بنایا۔پی پی آئی کے مطابق سری لنکا نے کانسی کے تمغے کی دوڑ میں بنگلہ دیش کو 3-1 سے شکست دی۔ سری لنکا کی جانب سے آمیلا، سنڈون اور روشن نے ایک ایک رن بنایا جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد مصبرال نے واحد رن بنایا۔ فائنل کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم تھے جنہوں نے صدر پاکستان فیڈریشن کے ہمراہ بیس بال فخر علی شاہ نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔