سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کھیل میں بھی بھارتی ہٹ دھرمی برقرار پاکستان‘بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ’میں شرکت سے محروم

اسلام آباد (پی پی آئی)کھیل میں بھی بھارتی ہٹ دھرمی برقرار،پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیا جس کے باعث پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت سے محروم ہوگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو باضابطہ آگاہ کردیااور بلائنڈ کرکٹ کونسل کوٹیم کے پاسپورٹ وصول کرنے کا کہہ دیا۔بھارتی ہائی کمیشن نے موقف اپنایا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں ہورہی ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں نہ ہونے کی وجہ سے ویزہ جاری نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں شروع ہو چکا ہے،بلائنڈ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، سری لنکا، جنوبی افریقا، نیپال کی ٹیموں نے شرکت کرنی ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنا پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلنا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت کیخلاف 8دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔