پشاور (پی پی آئی)پشاورپولیس لائنزدھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے سے متعلق کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈی پی اوچارسدہ سہیل خالدکوڈی آئی جی سی ٹی ڈی کااضافی چارج دیدیاگیا۔ جبکہ آصف گوہرایس پی اسپیشل برانچ تعینات کر دیے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور پولیس لائنز دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔ پولیس لائنز کو پشاور کا ریڈ زون تسلیم کیا جاتا ہے، تاہم خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل طویل منصوبہ بندی کی۔ دھماکہ خیز مواد وقفے وقفے سے مسجد میں لے جایا جاتا رہا۔پولیس لائن پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا ہے۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اب تک 101 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔
Next Post
کبھی نشہ نہیں کیا، خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی:شیخ رشید
Thu Feb 2 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نشہ نہیں کیا، میں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے۔ شیخ رشیدنے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو […]
