کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق،18مثبت کیسزرپورٹ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س سے مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا،جبکہ 18مثبت کیسزرپورٹ ہو گئے۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6ہزار 442کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں 18نئے کیسز رپورٹ ہو ئے۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.28 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں: شیخ رشید

Fri Dec 9 , 2022
راولپنڈی(پی پی آ ئی) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں، بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسائل اتنے سنگین ہوگئے […]