خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے ہر انتخاب میں عوام کا انتخاب عمران خان ہے:مسرت جمشید چیمہ

لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان حکومت پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر انتخاب میں عوام کا انتخاب عمران خان ہے، عمران خان کو نااہل کرنے کا خواب دیکھنے والے عوام کی نبض پڑھنے سے قاصر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک وفاقی جماعت ہے اور اس وقت عوام کی مکمل حمایت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، عوام ہر روز اپنا فیصلہ سناتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف ایک وفاقی جماعت ہے اور اس وقت عوام کی مکمل حمایت تحریک انصاف کے ساتھ ہے. عوام ہر روز اپنا فیصلہ سناتی ہے۔مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی وفاقی حکومت کی تمام تر دھونس، دھاندلی، پریشر کے باوجود باقی سب جماعتوں کو شکست فاش دے رہی ہے، اللہ کا شکر ہے پاکستان کے ہر انتخاب میں عوام کا انتخاب عمران خان ہے۔