شکست کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دوں گا: محمد آصف

لیٹویا: پاکستان کے اسٹار کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں ناک آﺅٹ مرحلے سے باہر ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لئے یہ یقین کرنا مشکل ہے میں اب چیمپئن نہیں رہا ۔آصف کو ایونٹ کے ناک آﺅٹ مرحلے میں بھارتی کیوئسٹ شہباز عادل خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ آصف کا کہنا تھا کہ اصل چیمپئن وہ ہوتا ہے جو شکست سے سبق سیکھتا ہے ، میں اس شکست کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دوں گا اور آئندہ نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

Next Post

حسن طارق ٹینس: اعصام الحق اور عقیل خان نے ڈبلز کاٹائٹل جیت لیا

Mon Dec 9 , 2013
لاہور: قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان نے حسن طارق رحیم ماسٹرز کپ ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا جبکہ عقیل خان نے سنگل ٹائٹل جیت کر ایونٹ میں ڈبل کراﺅن حاصل کرلیا ۔ لاہور جمخانہ کے ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں پاکستان کی ڈیوس کپ جوڑی اعصام اور عقیل نے شہزاد خان […]