اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معیشت کی منصوبہ بندی کے اہم ادارے پائیڈ کے سروے کے مطابق پاکستان کے شہری علاقوں میں رہنے والے 40 فیصد افراد بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے 36 فیصد افراد ملک چھوڑ کر کسی “اچھے” ملک جانا چاہتے ہیں۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ ”PIDE کا سروے ملک کے حالات کا عکاس ہے،اداروں کی قیادت اگر جاگ جائے تو معلوم ہو گا کہ عوام اور اداروں میں فاصلوں میں اتنا اضافہ ہو چکا ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں،لے پالک سیاستدانوں اور صحافیوں کو چھوڑیں صورتحال کا ادراک کریں بند کمروں میں فیصلے عوام کو قبول نہیں“۔
Next Post
مقبوضہ کشمیر،قابض انتظامیہ نے ضمانت منظور ہونے کے باوجود صحا فی فہد شاہ کو رہا نہیں کیا
Fri Dec 9 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت کی طرف سے ضمانت منظور ہونے کے باوجودمعروف کشمیری صحافی فہد شاہ کو ابھی تک غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی قابض انتظامیہ کی طرف سے رہانہیں کیاگیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق فہد شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ عمیر […]