پیرس ماسٹرز : رافیل نڈال اور روجر فیڈرر سیمی فائنل میں آمنے سامنے

پیرس: سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر کا پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سپینش سٹار رافیل نڈال سے سامنا ہوگا۔فرانس کے شہر پیرس میں جاری ماسٹرز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں روجر فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوا ۔ فیڈرر نے ڈیل پوٹرو کو تین سیٹس میں 6-3,4-6اور6-3کے سکور سے شکست دیدی ۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ رافیل نڈال سے ہوگا ۔ اس سے قبل رافیل نڈال نے سوئس کے سٹینسلس وورینکا کو کوارٹر فائنل مقابلے میں 6-1اور6-4سے ہر ا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔روجر فیڈر ر اگر پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان کے کیریئر کا 22واں ٹائٹل ہوگا۔

Next Post

مصباح رواں سال ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے

Sat Nov 2 , 2013
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کلینڈرائیرمیں ایک ہزاررنزمکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے جبکہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے قائد مصباح الحق نے جیسے ہی اپنے انفرادی اسکور میں چودہ رنز کا اضافہ کیا تو وہ کلینڈائیرمیں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست […]