خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کار سرکار میں مداخلت، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) کارسرکار میں مداخلت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 19 دسمبر تک ضمانت میں توسیع مل گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت اے ٹی سی جج راجا جواد عباس حسن نے کی، جب کہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔بابر اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ عمران خان لاہور ہیں اور آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبرتک توسیع کردی۔