اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انجرڈ ہونے والے قومی کرکٹر صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا، محسن نقوی نے صائم ایوب سے خود بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور صائم ایوب کی خیریت دریافت کی، انہوں نے صائم ایوب کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، صائم ایوب کی لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں، ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں، صائم ایوب زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے، صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، صائم ایوب کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ قومی بلے باز صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انجرڈ ہو گئے تھے، فیلڈنگ کید وران صائم ایوب کے دائیں پاؤں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔