خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ سلور میڈلسٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

کراچی، 26 مئی (پی پی آئی)  16ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی سلور میڈلسٹ پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ نے پریس بریفنگ میں فیڈریشن کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔تقریب میں انٹرنیشنل امپائر زبیر وٹو سمیت دیگر آفیشلز کو اعزازی شیلڈیں دی گئیں جبکہ سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد محسن خان نے کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کئے۔ سید فخر علی شاہ نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی تاکہ ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری ممکن ہو سکے۔ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی ٹیم نے بھارت کو 14-1 سے شکست دی اور فائنل میں فلسطین سے شکست کے بعد سلور میڈل حاصل کیا۔ اس کامیابی سے ٹیم نے ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے جس کے لئے دو کروڑ روپے کی فنڈنگ درکار ہے۔فیڈریشن نے ملک گیر پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا جس کا مقصد تیز ترین پچرز کی تلاش ہے۔ اس پروگرام کا آغاز کراچی سے کیا جائے گا۔ سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کی جانب سے بیس بال کے فروغ کے لئے بھرپور کوششوں کا عزم ظاہر کیا گیا۔فیڈریشن نے خواتین کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے نیشنل گیمز میں خواتین کے بیس بال ایونٹ کے شامل کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بھی بیس بال ویمنز کو نیشنل گیمز میں شامل کرنے کی حمایت کی۔