اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلد کشمیر کی آزادی کا سورج آب و تاب سے طلوع ہوگا: مریم نواز

لاہور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج آب و تاب سے طلوع ہوگا۔کشمیریوں کے یوم حقِ خودارادیتِ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، آج مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 5 جنوری 1949 کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کرایا، کشمیری بہن بھائی کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم، بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان کشمیر کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، حکومتِ پاکستان کشمیر کاز کو متعلقہ فورم پر اجاگر کر رہی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کو جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری اپنی جدوجہد ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج آب وتاب سے طلوع ہوگا۔