کراچی: شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی) شہر قائد میں عوام کو سہولت کی فراہمی کیلئے حکومت نے شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔نادرا میگا سینٹر فائیو سٹارچورنگی اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی(سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں۔ گی۔حکومت کی جانب سے متبادل پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے کراچی دورے کے موقع پر نادرا سینٹرمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے 11 کے قریب نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب میں دھند کا بسیرا، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند، فلائٹس آپریشن بھی متاثر

Sun Jan 5 , 2025
لاہور(پی پی آئی) پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا بسیرا ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیاہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے […]