اسپین موٹو ریس: مقامی کھلاڑی اسپارگیرو نے تاریخ رقم کر دی

میڈرڈ: اسپین موٹوجی پی پری سیزن کی چوتھی پری گراںریس میں مقامی رائیڈڑ الیکس اسپارگیرو نے تیز ترین رائیڈر کا ریکارڑ توڑدیا۔دوہزارچودہ موٹوجی پی سیزن کی پہلی تینوں ریسیں اکیس سالہ ہنڈا رائیڈر اور دفاعی چیمپئن مارک مرکوئز نے جیتی ہیں۔ مارک مرکوئزاسپینش گراں پری کے ساتھ کیریئر گراں پری کی سنچری مکمل کرلیں گے۔گراں پری ریس میں ان کے ہم وطن رائیڈراسپارگیروایک منٹ 39 اعشاریہ3 پانچ سات سیکنڈکے فرق سے تیز ترین ثابت ہوئے۔ مارک مرکوئز اعشاریہ دوسیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے،ڈکوٹی رائیڈر اٹلی کے ایندریا ڈوویزیسو تیسرے نمبر اور چوتھی پوزیشن سات مرتبہ کے چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روسو نے حاصل کی۔

Next Post

ترکی سائیکل ریس : چھٹا مرحلہ برطانوی ایڈم یاٹس نے جیت لیا

Sat May 3 , 2014
انقرہ: ٹور آف ترکی سائیکلنگ کا182کلومیٹر پر مشتمل چھٹا مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یاٹس نے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انھوں نے ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی۔182کلومیٹر ریس کے چھٹے مرحلے میں گرین ایج ٹیم کے اکیس سالہ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یاٹس نے مقررہ فاصلہ4 گھنٹے، 11 منٹ اور46سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،دو […]