پنجاب میں دھند کا بسیرا، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند، فلائٹس آپریشن بھی متاثر

لاہور(پی پی آئی) پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا بسیرا ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیاہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات دھند میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزی سے لین تبدیل نہ کریں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ دھند کے باعث فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی کیلیے سیف سٹی پراجیکٹ کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، ملک خدا بخش

Sun Jan 5 , 2025
کراچی(پی پی آئی) صدر پاکستان بزنس فورم کراچی ملک خدا بخش نے 18 اور 19 جنوری کو کراچی میں ہونے والی ایکسپو سے اظہار لاتعلقی کا اظہار کردیا اور کہا  یہ ایونٹ“جماعت اسلامی بزنس فورم“ کے زیر اہتمام ہورہا ہے، لہذا اس کو پاکستان بزنس فورم کے نام سے نہ جوڑا جائے۔ پی بی ایف جب بھی اپنا پروگرام رکھے […]