کراچی(پی پی آئی) صدر پاکستان بزنس فورم کراچی ملک خدا بخش نے 18 اور 19 جنوری کو کراچی میں ہونے والی ایکسپو سے اظہار لاتعلقی کا اظہار کردیا اور کہا یہ ایونٹ“جماعت اسلامی بزنس فورم“ کے زیر اہتمام ہورہا ہے، لہذا اس کو پاکستان بزنس فورم کے نام سے نہ جوڑا جائے۔ پی بی ایف جب بھی اپنا پروگرام رکھے گا تو کراچی کے عوام کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔صدر پی بی ایف کراچی کے مطابق ہم اس طرح کے ایونٹ کو سپورٹ کرتے ہیں جو ملک کے فائدے کے لئیے۔ ان کا کہنا تھا ہم 18 جنوری کو ہونے والی نمائش کے انعقاد کے و سراہتے ہیں۔ میڈیا سے گزارش ہے اس ایونٹ کو پاکستان بزنس فورم کے نام کے ساتھ کور نہ کریں۔ صدر پی بی کراچی نے مزید کہا کراچی کیلیے سیف سٹی پراجیکٹ کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسٹریٹ کرائمز کے سلگتے ہوئے مسئلے کو حل کیا جا سکے اور کراچی کو معاشی طور پر دنیا کے دیگر اہم شہروں کے برابر لایا جا سکے۔