اسلام آباد(پی پی آئی)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 7.3 بلین ڈالر سے کم ہو کر 6.9 بلین ڈالر رہ گیا نیزبرآمدات میں تیرہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 9.5 بلین ڈالر کے مقابلے میں 10.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔پاکستان بیورو آف شماریات کے کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 1.7 ٹریلین روپے کا بجٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں ترسیلات زر تین ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔