شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کلام اقبال نے مسلمانان برصغیر کو متحد کیا اور علیحدہ ملک کیلئے جدوجہد کی تحریک دی: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(پی پی آئی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کے 147ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے پیغام میں قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علامہ اقبال کے کام نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کیا اور ان کے افکار اور تقاریر نے انہیں اپنے لیے علیحدہ ملک کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کی تحریک دی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال کا پیغام اسلامی اقدار پر زور دیتا ہے، روحانی اور ثقافتی احیاکی وکالت کرتا ہے۔اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے خواب کو روشن کیا، جس سے پاکستان وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی خود انحصاری، خود شناسی اور اتحاد کی تعلیمات بحیثیت قوم ترقی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔