پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں جو 10 ماہ سے ہورہا ہے: عمران خان

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، آئین کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں جو 10 ماہ سے ہورہا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں، سوشل میڈیا کی ٹیموں کے گھروں میں گھس کر دھمکایا گیا، جب کوئی مطلوب شخص موجود نہ ہو تو اس کے خاندان کے افراد کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اغوادورانِ حراست تشدد،جعلی مقدمات کی بھرمار، میڈیا پرمکمل پابندی اور صحافیوں کو ہراساں کئے جانے جیسے لاتعداد واقعات میں آج کے پاکستان کا عکس جھلکتا ہے،جس میں قانون کی حکمرانی کا تو نشان تک نہیں جبکہ آئین سے انحراف ہرپہلوسے نمایا ہے۔