پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے:کل جماعتی حریت کانفرنس

مظفر آ باد /سری نگر(پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کافوری نوٹس لے۔کشمیرمیڈیا کے حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماؤں شیخ عبدالمتین، یعقوب شیخ، امتیاز وانی،سید اعجاز رحمانی، زاہد اشرف اور قاضی محمد عمران نے اپنے اپنے بیان کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت نے کشمیریوں کاناقابل تنسیخ حق خودارادیت سلب کر رکھا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دینے سے بھارت کے مسلسل انکار سے کشمیری عوام عزت ووقار کی زندگی اور غاصبانہ تسلط سے آزادی کے مکمل فوائد سے محروم ہیں جن کی ضمانت اقوام متحدہ کے چارٹر، جنیوا کنونشن اور بنیادی انسانی حقوق کے دیگر بین الاقوامی معاہدوں میں دی گئی ہے۔ کشمیری حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دینے کے بجائے گزشتہ 7دہائیوں کے دوران وحشیانہ فوجی طاقت کے ذریعے انکی جائز جدوجہد کو کچلنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے کیلئے ان کا مسلسل قتل عام، جبری گرفتاریاں، ظلم و تشدد، دوران حراست گمشدگیاں اور خواتین کی بے حرمتیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حریت رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے اور خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔