متحدہ عرب امارات کو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز کی میزبانی مل گئی

ممبئی: انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) کا ساتواں ایڈیشن16اپریل سے یکم جون کو مشترکہ طور پرمتحدہ عرب امارات اور بھارت میں منعقد ہو گا ۔ بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بدھ کو اعلان کیا کہ بھار ت عام انتخابات کے باعث آئی پی ایل کے سولہ اپریل سے 30اپریل تک ابتدائی16 میچز متحدہ عرب امارات میں جبکہ بقیہ میچز بھارت میں ہوں گے تاہم ضرورت پڑنے پر بنگلہ دیش میںبھی میچز کھیلے جائیں گے۔ بی سی سی آئی کے مطابق اگر یکم سے12مئی تک بھارت میں عام انتخا بات کی وجہ سے میچز کا انعقاد ممکن نہیں ہوا تو وہ میچز بنگلہ دیش میں کرادیے جائیں گے۔ بی سی سی آئی نے بھارتی وزارت داخلہ سے استدعا کی ہے کہ جن ریاستوں کے شہروں میں انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا ہو وہاں پر آئی پی ایل کے میچز کر انے کی اجازت دی جائے ۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری پٹیل کے مطابق بورڈ کو مختلف پیچیدگیوں کا بخوبی علم ہے لیکن امید ہے کہ تمام معاملات سدھر جائیں گے ۔ بی سی سی آ ئی کے سیکر ٹری نے مزید کہا کہ جونہی 13مئی کو بھارت میں انتخابات کا عمل مکمل ہو گا اگلے تما م میچز انڈیا میں ہوں گے ۔

Latest from Blog