اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو ٹیلی فون کیا اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی مذمت کی۔۔ انہوں نے اور وزیراعلیٰ بگٹی نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ ایکشن اور موثر اقدامات پر اتفاق کیا۔حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے میں امن کے قیام کے لیے بلوچستان حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔