شاعر مشرق،حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم ولادت منایا گیا

کراچی(پی پی آئی)مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال  کا یوم ولادت ملّی جوش و جذبے سے منایا گیا۔شاعر مشرق کے نام سے مشہور فلسفی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر اٹھارہ سوستتر کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے انیس سو تیس میں الہ آباد میں اپنے تاریخی خطاب میں قیام پاکستان کا تصور پیش کرکے اپنی عالمگیر شاعری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا۔علامہ اقبال کے خطاب نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کیلئے ایک واضح سمت اور الگ شناخت فراہم کی۔ سرکاری و نجی ذرائع ابلاغ نے یوم اقبال کی مناسبت سے حکیم الامت علامہ اقبال کی شاعری اور افکار کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے۔ ملک بھر میں عام تعطیل  رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان نیوی نے مزارِ اقبال پر گارڈ کی ذمہ داری سنبھال لی

Sat Nov 9 , 2024
لاہور(پی پی آئی)      مفکرِ پاکستان، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147ویں یومِ ولادت کے موقع پر انہیں خراج ِ عقیدت پیش کرنے کے لئے مزارِ اقبال پر ایک پْروقار تبدیلی گارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض روایتی جوش و جذبے سے سنبھالے۔ جبکہ، پاکستان رینجرز پنجاب کا […]