عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیشنل وومینز باسکٹ بال چیمپین شپ کواٹر فائنل مرحلے میں داخل

کراچی(پی پی آئی)نیشنل وومینز باسکٹ بال چیمپین شپ کے صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کھیلے گئے میچز میں لاہور ڈویژن نے کراچی یلو کو 50-17 پوائنٹ سے شکست دیدی، لاہور ڈویژن کی ہادیہ 12 ردا 8 عشاء نے 7 جبکہ کراچی یلو کی زارا انور نے 7 پوائنٹس اسکور کیے دوسرا میچ دفاعی چیمپین واپڈا اور کراچی بلیوز کے درمیان کھیلا گیا جو واپڈا نے 77-20 سے جیت لیا،پی پی آئی کے مطابق فاتح ٹیم واپڈا کی جانب سے کائنات نے 22 فریحہ 11 عروج 10 حجاب 16 جبکہ کراچی بلیوز کی جانب سے عنایہ کامران 6امت الامثال 6 سینہ رضوی نے 4 پوائنٹس اسکور کیے، تیسرے میچ میں اسلام آباد ڈویژن کو راولپنڈی ڈویژن کے خلاف واک اوور ایوارڈ کر دیا گیا،چوتھا میچ کراچی گرین اور ملتان ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا جو کراچی گرین نے 24-10 سے جیت کر گروپ چیمپین بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، کراچی گرین کی جانب سے نور فاطمہ 8 ندا نور 8 مریم زبیری6 جبکہ ملتان ڈویژن کی جانب سے مہوش 7 اور مقدس نے 3 پوائنٹس اسکور کیے، پانچواں میچ لاہور ڈویژن نے حیدرآباد ڈویژن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 59-2 سے شکست دیدی، لاہور ڈویژن کی جانب سے ہاریہ 18 فیروزہ 8 حبہ 8 حیدرآباد دویژن کی جانب سے سمن نے 2 پوائنتس اسکور کیے۔