عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فواد چودھری 17 جون کو عدالت طلب

اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو17 جون کو طلب کر لیا۔ایڈیشنل اینڈ سیشن ججطاہر عباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ فواد چودھری کا فون نمبر درج ہے، کیا آپ نے کال کی؟ جس پر تعمیلی افسر نے بتایا کہ فواد چودھری کا موبائل فون بند ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ ابھی پھر فون کریں اور بتائیں کہ آپ کا کیس ہے عدالت کیوں پیش نہیں ہوئے، تعمیلی افسر نے فواد چودھری کا نمبر پھر بند ہونے کا بیان دیا۔عدالت نے فواد چودھری کو 17 جون کو طلب کرتے ہوئے ان کے لاہور اور اسلام آباد والے گھر کے ایڈریس پر طلبی کے نوٹس کی تعمیل کا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے فواد چودھری کے طلبی کے سمن کی تعمیل کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان کے ضامن کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا جب کہ کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔