ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے

کراچی(پی پی آئی) ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے  ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر جاوید اعوان اور پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے عہدیداران نے ہندو یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 84 ہندو یاتری گیارہ روز پاکستان میں قیام کریں گے،ہندو یاتری سندھ میں شادانی دربار حیات پتافی کی یاترا کریں گے،ہندو یاتری شیواوتاری ست گرو سنت سوامی شادارام کے 316 جنم دن کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر کاکہناہے کہ ہندو یاتریوں کو رہائش، کھانا اور مفت سفری سہولیات مہیا کی جائیں گی، ہندو یاتری  ایک روز کے لیے ننکانہ صاحب میں بھی قیام کریں گے۔  یہ بھی پڑھیں:سرکاری سولر پینل اسکیم میں رجسٹریشن کرانے کی آج آخری تاریخ سائیں ڈاکٹر یوڈسٹر لال کاکہناہے کہ شادارام کے 316 ویں جنم دن کے لیے 84 یاتریوں کا جھتا پہنچا ہے، بھارت کے چھ صوبوں سے یاتری آئے ہیں، ہماری کوشش ہے آپس میں بھائی چارہ رہے اور ہم محبت سے رہیں۔ ہندو یاتریوں نے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،صدر/وزیراعظم

Sun Jan 5 , 2025
اسلام آباد(پی پی آئی) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان ناقابل تنسیخ خود ارادیت کیلئے منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کی سیاسی’ سفارتی اور اخلاقیحمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج پاکستان اور بھارت کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن کی منظور کردہ قرارداد کی […]