میڈرڈ: اسپینش لالیگا لیگ میں ریال میڈرڈ نے سیلٹا ڈی ویگو کو تین صفر سے شکست دے دی۔ اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کیرئیر میں گولز کی چار سنچریاں مکمل کرلیں۔ برناباو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے 66ویں منٹ میں بینزیما کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ 82ویں منٹ میں پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گول کرکے ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔میچ کے آخری لمحات میں رونالڈو نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو تین صفر سے جیت دلادی۔ حریف ٹیم میچ میں کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے کیرئیر میں گولز کی چار سنچریاں مکمل کرلی ہیں۔لالیگا لیگ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم چوالیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بارسلونا کی ٹیم49پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہی ہے۔
Next Post
آئی سی سی کے بورڈ ایگزیکٹیو کا اجلاس 9جنوری کو دبئی میں ہوگا
Tue Jan 7 , 2014
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بورڈ ایگزیکٹیو اجلاس 9جنوری کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز دبئی میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ڈیورچرڈ سن کریں گے ۔اجلا س میں تمام مستقل رکن ممالک کے بورڈ سربراہان ،ایفلی ایٹ اور ایسوسی ایٹ ممالک کے حکام شرکت کریں گے ۔اجلا س میں آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ اور […]
