اسلام آباد(پی پی آئی) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان ناقابل تنسیخ خود ارادیت کیلئے منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کی سیاسی’ سفارتی اور اخلاقیحمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج پاکستان اور بھارت کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن کی منظور کردہ قرارداد کی 76ویں سالگرہ منا رہے ہیں جو جموں و کشمیر میں آزادانہ اور شفافاستصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے سے مسلسل انحراف کررہا ہے اورانہیں جبر’ تشدد اور منظم مظالم کا نشانہ بنارہا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کیلئے وقت ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کراتے ہوئے بامقصد اقدامات کریں۔