لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے آج کہا ہے کہ دہائیوں سے حکومتیں کرنے والی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی صرف اپنی کرپشن کی اڑان بند کر دیں تو پاکستان کی معیشت ٹیک آف کر جائے گی۔ ایک بیان مین انہونے کہا کے جعلی حکمرانوں کے دعوؤں سے نہ مہنگائی کم ہو گی اور نہ عوام کے بھو کے پیٹ بھریں گے، آمدن کا ذریعہ نہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ مسرت نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا وطیرہ ہے کہ یہ ہر دور میں کمپنی کی مشہوری کے لیے بلند و بانگ دعوے، منصوبے اور لائحہ عمل دیتے ہیں لیکن ہر دور میں ہی ملک کمزور اور عوام بد ترین استحصال کا شکار ہوئے۔ ”اڑان پاکستان پروگرام” سے قبل بھی عوام کی حالت زار بدلنے اور معیشت کی ترقی کے نام پر لالی پاپ دئیے گئے،بتایا جائے روٹی، کپڑا، مکان اورایشین ٹائیگرکس کے پرفریب نعرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آئین و قانون کی بالا دستی نہیں ہوگی پاکستان حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا،ان شا اللہ جب بھی پی ٹی آئی کو اقتدار ملے گا نہ صرف عوام کی حالت زاربدل کر دکھائیں گے بلکہ ملک بھی حقیقی معنوں میں ترقی کرتا ہوا نظر آئے گا۔