خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی کا برطانوی اخبار ڈیلی میل کے معافی مانگنے کا خیرمقدم

اسلام آ باد(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے معافی مانگنے کا خیرمقدم کرتے ہو ے کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولنے پر عمران خان بھی معا فی مانگے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثابت ہوا کہ عمران خان جھوٹا ہے، شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی، جھوٹا افسانہ گھڑا گیا، ثابت ہوا کہ وزیراعظم کا اختیار جھوٹ پھیلانے کے لئے استعمال ہوا۔ عمران خان نے اپنی چوریاں چھپانے کے لئے دوسروں کو چور چور کہا، عوام اور علما بتا ئیں کہ جھو ٹا شخص لیڈر بن سکتا ہے کیا، بہتان اور تہمت لگانے والے کی کیا سزا ہے؟، بائیس سال سے عمران خان صرف جھوٹ بول رہا ہے۔