کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان ویمن فٹبال کی کپتان ماریہ کا سعودی فٹبال کلب سے معاہدہ

ریاض/اسلام آباد (پی پی آئی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی فٹبال کلب سے باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ویمن پریمی?ر لیگ میں کپتان ماریہ خان ایسٹرن فلیمس کی نمائندگی کریں گی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ وہ اس سیزن کے لیے ایسٹرن فلیمس کی پہلی غیرملکی سائننگ بھی ہیں۔کلب کا کہنا ہے کہ پاکستانی پروفیشنل فٹبالرکو سائن کرنے کا مقصد سعودی پریمیئرلیگ کے نئے سیزن میں ٹیم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔کلب کے پلیئرزروسٹر کے مطابق اس کے پاس کولمبیا، الجزائر اور مراکش کی فٹبالرز بھی موجود ہیں۔۔ماریہ خان کو گزشتہ برس پاکستان ویمنزفٹبال ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، اس سال کے آغاز میں سعودی عرب میں ہونے والے چارملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں ان کے فری کک کے گول نے ہرکسی کی توجہ حاصل کرلی تھی۔وہ سعودی عرب میں پروفیشنل لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالرہوں گی۔ 2014 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی سابقہ کپتان ہاجرہ خان نے مالدیپ کے کلب سے معاہدہ کیا تھا اور کسی بھی غیرملکی کلب کی جانب سے سائن کی جانے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالربنی تھیں۔