جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013 میں برسراقتدار میں آنے کے بعد ن لیگی حکومت نے ترقیاتی منصوبے لگائے، ن لیگی حکومت مستحکم معیشت چھوڑ کرگئی، گزشتہ حکومت نے معیشت کو نقصان پہنچایا، الیکشن کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2016 سے ملک میں سیاسی عدم استحکام آیا، منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا، 2018 میں پروپیگنڈا حکومت آئی، پی ٹی آئی دورمیں وزیراعظم ہاؤس کی توجہ سیاسی انتقام پر تھی، وزیراعظم ہاؤس کو اغواہ خانہ بنایا گیا شریف فیملی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، مقدمے کے بعد کوئی الزام کسی کورٹ میں بھی ثابت نہیں کرسکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیوڈ روز نے عمران خان اور شہزاد اکبر کے کہنے پر ڈیلی میل میں کہانی چھاپی، الزام لگایا گیا کہ 2005 میں شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی گرانٹ کھائی، شہباز شریف پرالزام لگنے کے بعد 3 سال یہ مقدمہ چلا، لندن کی عدالت میں انہوں نے 9 بار توسیع لی۔رانا ثناللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں بریت پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے مخالفین پر بے بنیاد مقدمات بنائے، رانا ثنااللہ نے مقدمے کا سامنا کیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے قرآن شریف کی بھی قسمیں کھائیں، اگر ثنااللہ کے خلاف ثبوت تھے توعدالت کو دیتے، رانا ثنا اللہ پر جو الزام لگائے اس کی قیمت کون ادا کرے گا؟۔