جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی: میرواعظ

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری انسانی حقوق کی سنگین صورت حال میں آج بھی بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے جو سرینگر میں اپنے گھر میں نظربند ہیں اپنے ایک بیان میں کہاکہ اگست 2019کے بعد بھارتی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر میں جو یکطرفہ تبدیلیاں کی ہیں، ان سے سب سے زیادہ نقصان انسانی حقوق کی صورتحال کو پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبو ضہ وادی میں جبری گرفتاریاں، خاص طور پر نوجوانوں،صحافیوں،عام لوگوں اورسرکاری ملازموں کی گرفتاریاں اور محض اختلاف رائے کی بنیاد پر مختلف ایجنسیوں کی طرف سے لوگوں کوہراساں کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔میرواعظ نے کہاکہ سیاسی کارکنوں،انسانی حقوق کے علمبرداروں، نوجوانوں اورسول سوسائٹی اورسماج کے معزز ارکان کو بغیر کسی الزام کے جیلوں میں نظربندکیاجارہا ہے اور ان کے لئے قانونی امداد تک رسائی محدود کردی گئی ہے۔میرواعظ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایشیا واچ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اورعالمی رہنماؤ ں اور پالیسی سازوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی اور تنازعہ کو حل کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ جیلوں میں نظربند تمام کشمیری سیاسی قیادت اور نوجوانوں کی رہائی کو یقینی بنائے۔