اسلام آباد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہاہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ملک کا ایک قیمتی اثاثہ ہے، اس کا شمار محفوظ علاقوں میں ہوتا ہے، یہ جانوروں، پرندوں، درختوں اور دیگر جنگلی حیات کا خوبصورت قدرتی مسکن ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق شیری رحمان نے کہاکہ ہم نے مارگلہ ہلز کے ٹریل 6 کو بند کر کے اسے لیپرڈ تحفظ پارک بنایا ہے، اس زون میں کیمرہ ٹریپس کی مدد سے 9 تیندووں کی شناخت کی گئی ہے، تیندووں کی تحفظ اور لوگوں کے حفاظت کیلئے صرف گائیڈڈ ٹور کی اجازت ہے۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی نے کہاکہ ہم نے اپنے نیشنل پارکس میں 12 فیصد اضافہ کیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کی قدرتی مسکن کی حفاظت کی جائے۔
Next Post
سینیٹراعظم سواتی 3 روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے
Sun Dec 11 , 2022
سکھر(پی پی آ ئی)متنازعہ ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا، عدالت نے اعظم سواتی کا3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرد یاگزشتہ روز کوئٹہ سے تحویل میں […]