ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال

aسلام آباد 6جنوری(پی پی آئی)ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد براستہ دبئی اسلام آباد پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، اسکواڈ کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی، جس کا پہلا میچ 16 جنوری سے کراچی جبکہ دوسرا ملتان میں 24 جنوری سے کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورے کا آغاز 3 روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی، ویسٹ انڈیز اور پاکستانی شاہینز کا 3 روزہ میچ 10 جنوری کو شروع ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری

Mon Jan 6 , 2025
کراچی6جنوری(پی پی آئی) تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی جارہی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 8 پیسے کی بہتری سے 278.48 روپے پر جاپہنچا۔ اسٹیٹ بینک […]