کراچی6جنوری(پی پی آئی) تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی جارہی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 8 پیسے کی بہتری سے 278.48 روپے پر جاپہنچا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے روپیہ 9 پیسے یا 0.3 فیصد کی کمی سے 278.56 روپے پر بند ہوا تھا۔