لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت 6جنوری(پی پی آئی) لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے خیرو خیل پکہ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار حکمت اللہ اور خان بہادر شہید ہوگئے، دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر مامور تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نے ایک بیان میں لکی مروت کے قریب پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی، فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنیوالے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداکے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال

Mon Jan 6 , 2025
aسلام آباد 6جنوری(پی پی آئی)ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد براستہ دبئی اسلام آباد پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، اسکواڈ کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 […]