پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع،پاراچنار روڈ پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

پارا چنار6 جنوری(پی پی آئی)  صوبائی حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملی طور پر کام شروع کردیاہے، ٹل، پارا چنار روڈ پر 48 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق 399 ایکس سروس مینز کی بطور اسپیشل پروٹیکشن فورس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پارا چنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم ہوگا، تمام بنکرز کو یکم فروری 2025 تک ختم کرنے کے لیے پلان کی تیاری پر کام جاری ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بنکرز کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کرے گی، 15 دنوں کے اندر اسلحہ جمع کرنے کا پلان ترتیب دیا جائے گا، ایپکس کمیٹی فیصلے کے مطابق یکم فروری تک تمام اسلحہ جمع کیا جائے گا، جمع کئے جانے والے اسلحے کا ڈیجیٹائز ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق جمع کیے جانے والے اسلحہ کی نگرانی کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوگی، مقامی لوگوں کو اسلحہ حکومت کو فروخت کرنے کی پیشکش بھی کی جائیگی، اسلحہ رجسٹریشن کے لیے کرم میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائیگا۔