بنگلہ دیش کے سکالرز اور طلبا کیلئے فیلو شپ پروگرام کا آغا

 لاہور(پی پی آئی) کامسٹیک اور یونیورسٹی آف لاہور نے بنگلہ دیش کے سکالروں اور طلباء کیلئے ایک فیلو شپ پروگرام شروع کیا ہے۔کامسٹیک کے مطابق یہ پروگرام اس مشترکہ عزم کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان باصلاحیت افرادی قوت اور جدیدیت کو فروغ دینا اور علمی شعبے میں تبادلوں کی ترویج ہے۔اس پروگرام کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی لیبارٹریوں میں کام کرنیوالے تکنیکی عملے کو تربیت بھی دی جائے گی۔یہ پروگرام دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والے بنگلہ دیش کے بائیس سے پینتالیس سال کے ان باشندوں کیلئے ہے جنہوں نے شاندار علمی کامیابیاں حاصل کی ہوں اور اپنیاہل وطن کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع،پاراچنار روڈ پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

Mon Jan 6 , 2025
پارا چنار6 جنوری(پی پی آئی)  صوبائی حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملی طور پر کام شروع کردیاہے، ٹل، پارا چنار روڈ پر 48 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق 399 ایکس سروس مینز کی بطور اسپیشل پروٹیکشن فورس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایک […]