شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یو اے ای کے صدر کاپاکستان کیساتھ شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ

 رحیم یار خان(پی پی آئی) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ کان کنی‘معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس دلچسپی کا اظہار متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان نے وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ آج رحیم یار خان میں ایک ملاقات میں کیا۔انہوں نے اس ملاقات میں اقتصادی‘ سیاسی اور ثقافتی تعلقات گہرے کرنے کے لئے اپنے مشترکہ عزم کااظہارکیا۔انہوں نے اقتصادی تعاون‘ علاقائی استحکام‘ ماحولیاتی تبدیلی اور باہمی مفادات کے فروغ سمیت بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اقتصادی تعاون‘  علاقائی استحکام‘ ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ سمیت بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔متحد ہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ اشتراک عمل کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوامی سطح پر دوطرفہ رابطوں اورمشترکہ خوشحالی کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کو جس انداز سے استحکام حاصل ہوا اور اس نے صحیح سمت اختیار کی‘ شیخ محمد بن زائد النہیان نے اس کی تعریف کی۔اپنے ریمارکس میں وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کی ولولہ انگیز قیادت اور پاکستان میں ترقی اور سرمایہ کاری کے لئے کلیدی شراکت دار کے طور پر اس کے اہم کردار کو سراہا۔انہوں نے قابال تجدید توانائی‘ آئی ٹی‘ تجارت‘ بنیادی ڈھانچے اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر پاکستان کی آمادگی ظاہر کی۔وزیراعظم نے مشکل وقت میں خصوصا انسانی اور ترقیاتی امداد کے لئے متحدہ عرب امارات کی غیرمتزلزل حمایت پر اس کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور ترقی کے لئے باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کا اختتام دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی شعبوں میں وسیع تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔