حکومت ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلئے بھی کوشاں ہے،وزیراطلاعات

اسلام آباد7 جنوری(پی پی آئی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑنے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے۔منگل کواسلام آباد میں میڈیا کرکٹ لیگ2025کے افتتاح کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں اور منتظمین کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے ملک بھر میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا جو کہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت وزیر اعظم کے وژن کا بھی ایک لازمی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ایونٹ بھی آ رہا ہے، پاکستان میں ایسے ٹورنامنٹس کی میزبانی سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کھیل کے میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ا یس سی او کے کامیاب انعقاد سے سب کو معلوم ہو گیا ہے کہ ہم بڑے ایونٹس منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام میں کھیل بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال2025خوشخبریوں کا سال ہے، متحدہوکر پاکستان کی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ دن بدن ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔پاکستان میں سستا ترین انٹرنیٹ صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے، تنقید ضرور کریں مگر پاکستان کا تشخص برباد نہ کریں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ اب تو سیاسی مخالفین بھی پاکستان کے معاشی استحکام کے معترف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیبرپختونخوامیں میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تدریس شروع، موسم سرما کی تعطیلات ختم

Tue Jan 7 , 2025
پشاور7 جنوری(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر تعلیمی ادارے منگل7جنوری سے کھل گئے۔ میدانی علاقوں میں ا سکولز، کالجز اور جامعات میں لسے دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع ہوگیا ہے،خیال رہے کہ پہلے یکم دسمبر تک تعطیلات دی گئی تھیں تاہم سردی کی شدت میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں توسیع کی […]