سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینئر اداکار فردوس جمال کینسر میں مبتلا، بیٹے کی دعاؤں کی اپیل

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے گزشتہ شب کی۔انسٹا گرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے، مجھے معلوم ہے یہ زندگی ہے۔حمزہ فردوس نے لکھا پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور کولیگز وغیرہ ہیں۔اداکار کے بیٹے نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ والد تمام مشکلات کو زیر کر کے اداکار بنے، اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں، انشااللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے۔حمزہ نے تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور لکھا انہیں خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔