نئی دہلی(پی پی آ ئی)دلی ہائی کورٹ نے دو کشمیری خواتین حریت رہنماؤں آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی جانب سے بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے سرینگر میں ان کے گھر اور گاڑی ضبط کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق این آئی اے نے 2018میں آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو انکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ایک جھوٹا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔گرفتار کے بعد انہیں نئی دلی کی تہاڑ جیل منتقل کیاگیا تھا جہاں وہ اب بھی قید ہیں۔
Next Post
وزیر اعظم کا تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے او آئی سی کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کاخیرمقدم
Tue Dec 13 , 2022
اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کو سراہا ہے۔وزیراعظم آفس کی جا نب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین […]
