نیب کو ختم کرکے احتساب کا نیا ادارہ بنانا چاہیے: سعد رفیق

لاہور(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کو ختم کرکے احتساب کا نیا ادارہ بنانا چاہیے، ہم پر بہت ہی بھونڈے انداز میں سیاسی مخالفت کے باعث مقدمات بنائے گئے تھے۔ ذرا ئع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اسے زمین سے اٹھا کر جھوٹا مہاتما بنایا اس نے ان کے ساتھ احسان فراموشی کی، اب حالات مختلف ہیں، عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے کیا؟ انتخابات کرانے کے لیے پیسے چاہئے، اس لیے جہاں آپ کی حکومتیں ہیں وہاں کام کریں۔سعد فیق نے کہا کہ ہماری 2013 اور 2018 کی کارکردگی کا اس کے چار سال سے موازنہ کریں، ادارے تباہ کر دیے گئے، حکومت کے پاس کوئی پیسا نہیں، ان 8 ماہ میں تو ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ہر وقت فوج کو گھسیٹ کر سیاست میں لے آنا اچھی بات نہیں، میرے خیال میں نیب ختم کرکے احتساب کا ایک نیا ادارہ بنانا چاہیے جب کہ موجودہ چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہے۔

Next Post

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی احتساب عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

Tue Dec 13 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر احتساب عدالت لاہور میں سماعت ہوئی، عثمان بزدار کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ عثمان بزدار کے […]