لاہور (پی پی آ ئی) پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جشمید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت کی بجائے اسمبلیاں بچانے پر توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم اور وزراعوام کو گھڑی گھڑی کی بجائے اپنی کارکردگی کا ثبوت دکھاتے تو اچھا تھا۔اپنے ٹویٹر پیغام میں مسرت جشمید چیمہ نے کہا فوری الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑ پر وہاں الیکشن کروا دیں گے،۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی ریلیوں نے ثابت کیا عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں، اسی لیے عوام پی ٹی آئی کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کررہے ہیں۔
Next Post
ہماری سیاست کا محورعام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے: پرویز الٰہی
Tue Dec 13 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر محمد لطیف نذر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور فیصل […]
