اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواکی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا،تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی، دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
Next Post
این آر او 2 سے مستفید ہونے والا سلیمان شہباز بھی بھاشن دے رہا ہے:عمر سرفراز چیمہ
Tue Dec 13 , 2022
لاہور (پی پی آئی) مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ این آر او 2 سے مستفید ہونے والا سلیمان شہباز بھی بھاشن دے رہا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا ہے کہ سلیمان شہباز کے […]
