خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بہترین شاہراہوں کی تعمیر سے ترقی کی نیشنل سپیڈ میں اضافہ ہوگا: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جا نب سے 306 کلومیٹر طویل سکھر،حیدر آباد موٹروے ایم،6 کا سنگِ بنیاد رکھنے کے رد عمل میں اپنے ٹو ئٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سکھر اور حیدر آباد موٹر وے منصوبے کی تکمیل سے پورے پاکستان کے عوام کو جدید، آرام دہ اور تیزترین سفری سہولیات میسر آئیں گی باربرداری اور تجارتی نقل و حمل تیز ہوگی، حادثات سے بچاؤ کے علاوہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی۔اپنی ٹو ئٹ میں مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے پورے ملک کو موٹر وے کے ذریعے جوڑنے کے خواب کی تکمیل کا اہم دن قرار دیتے ہو ئے کہا کہ بہترین شاہراہوں کی تعمیر سے ترقی کی نیشنل سپیڈ میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے منصوبے کی تکمیل سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی، تاجروں، صنعت کاروں اور کسانوں کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 306 کلومیٹر طویل سکھر،حیدر آباد موٹروے ایم 6 جو پشاور کراچی موٹروے (PKM) کے اس آخری حصے کی تعمیر کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹروے سے منسلک ہوجائیں گے۔