خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سکھر حیدر آباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا: وزیراعظم

سکھر(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کے سنگ بنیاد کی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی، سکھر حیدرآباد موٹروے سے ملک بھرکے شہر منسلک ہوں گے، منصوبے سے زمینی فاصلے کم ہوں گے۔حیدر آباد سکھر موٹر وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا گیا وجوہات بتانے کے لیے موقع مناسب نہیں، منصوبے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ حیدر آباد سکھر موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنے گا، مراد علی شاہ کو مبارکباد دیئے بغیر بات مکمل نہیں ہو گی، باقی صوبے بھی بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیں اور آگے بڑھیں۔ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، اس کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نا مکمل ہے، میں نے گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا، جس پر میں نے کہا کہ اسی بنیاد پر ہم صوبے کو نظر انداز کر دیں گے، ترقی میں پیچھے رہ جانے والے صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کے گلے شکوؤں کی یہی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالے، ہم مل کر پاکستان کی کشتی کو بڑی تیزی کے ساتھ کنارے پر لگائیں گے، خوشحالی اور ترقی کے کنارے پر لگائیں گے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی امانت ہے، ہم امین بن کر اس کی خدمت کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ دادو، قمبر، شہداد کوٹ میں ابھی بھی سیلابی پانی کھڑا ہے، ہم نے سیلاب متاثرین کو بے پناہ فنڈ دیئے ہیں، ابھی بھی لاکھوں لوگ بے گھر ہیں، سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں، ہم سیلاب زدہ علاقوں میں جائیں گے اور جو کچھ بس میں ہوا وہ خدمت میں حاضر کریں گے۔