پی ٹی آئی سندھ نے میئر کراچی کیلئے 3 نام عمران خان کو بھیج دیئے فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور اشرف قریشی میئر کراچی کے امیدوار

کراچی (پی پی آئی)پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے میئر کراچی کیلئے 3 نام عمران خان کو بھیج دیئے۔پی پی آئی کے مطابق فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوارہیں، اشرف قریشی بھی میئر کراچی کے امیدوار کے طور پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔یاد رہے کہ کراچی ڈویڑن میں بلدیاتی انتخابات15 جنوری کو شیڈول ہیں۔

Next Post

کے الیکٹرک بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع جماعت اسلامی اور دیگرکی درخواستوں پرکاروائی،مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی

Tue Dec 13 , 2022
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے جماعت اسلامی کی درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگرکی درخواستوں […]