کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے جماعت اسلامی کی درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگرکی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی اور کیس پر مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے کے الیکٹرک کو بلوں میں میونسپل ٹیکس لگانے سے روکا تھا جس پر اب عدالت نے حکم امتناع میں مزید توسیع کر دی ہے۔
Next Post
تحریک انصاف کا بڑے شہروں میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ
Tue Dec 13 , 2022
کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے بڑے بڑے شہروں میں سیاسی پاور شو کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے کا پہلا پاور شو لاہور کے لبرٹی چوک میں میں ہوگا، کراچی کے باغ جناح میں سندھ اسمبلی کے اراکین اور کوئٹہ و پشاور میں ان صوبوں کے اراکیں […]
